پاکستانتازہ ترین

سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، یہ 9 مئی کے بعد غائب رہے: پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی ہم بھی استعفے دیں گے جبکہ سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفے دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ڈیسک بجا رہے کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں، اس سے بہتر ہے گھر بیٹھ جائیں، شہریار نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی کہ ہم بھی استعفے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی میں ہم میں سے کوئی نہیں، سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔

شاندانہ کا کہناتھاکہ شہریار آفریدی کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ استعفا دے رہا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button