بلوچستان کی مچ جیل میں 24گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مچ جیل کی بجلی کاٹنے سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے۔
سپرنٹنڈنٹ مچ جیل نے بتایاکہ الیکڑونکس تندور کی بندش سے 750 قیدیوں کی روٹی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے سے رات کو جیل کے سی سی ٹی وی کیمرےکام نہیں کررہےہیں اور 21 اپریل 2005 کو 9 قیدی بجلی کی بندش کے باعث فرار ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ کی بجلی کاٹ دی گئی تھی۔