مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی۔
عباس آفریدی نے باقاعدہ استعفیٰ پارٹی صوبائی صدر اور مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے نام بھجوا دیا۔
عباس آفریدی نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے بنا پر سیاست چھوڑ رہا ہوں اور کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم سے جو گلہ کیا تھا وہ درست تھا، سینیئر قیادت نے نواز شریف سے وفا نہیں کی، مسلم لیگ کے قائد اب سیاست سے غیر متعلقہ ہوگئے ہیں ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پوسٹ نہیں کہ وہ کچھ کر سکیں۔
عباس آفریدی نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا، معیشت کی بحالی کا پلان دیا تھا لیکن کوئی سننے والا نہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی تھی۔