پاکستانتازہ ترینجرائم

شکارپور: شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے 8 افراد اغوا

شکارپور(نیوزڈیسک)سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوئوں نے شادی کیلئے لڑکی دکھانے کے بہانے 8 افراد کو اغوا کرلیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکوں نے شادی کا جھانسہ دے کر مغویوں کو ناپر کوٹ کچے بلایا تھا، تمام مغوی خاندان لڑکی دیکھنے ناپر کوٹ کچے کے علاقے گئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، مغویوں کا تعلق سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی سے ہے۔پولیس کے مطابق مغویوں میں مجیب سیال، فہیم سیال، غزالہ، عنبرین، سارہ، عائشہ اور دیگر شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کوششیں شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button