اہم خبردنیا

غزہ: اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتے دار شہید

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن اور دیگر رشتے دار شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کے روز غزہ میں ہونے والے تین اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 24 افراد شہید ہوگئے۔

رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے گزشتہ رات رفح کے اندرونی علاقوں میں مزید پیش قدمی کی اور کئی مکانات کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں سے دو حملے غزہ شہر کے دو اسکولوں پر ہوئے جن میں 14 افراد شہید ہوئے جبکہ تیسرا حملہ الشاتی کیمپ میں ایک گھر پر کیا گیا جس میں 10 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے الشاتی کیمپ میں جس مکان کو نشانہ بنایا اس میں حماس سربراہ کی بہن اور دیگر رشتے دار مقیم تھے۔

خیال رہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں حماس سربراہ کے 3 بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت کئی رشتہ دار شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button