پاکستانتازہ ترین

ہم نے وزیراعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا، تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی؟ عبدالقادر گیلانی

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی کا کہنا ہے ہم مسلم لیگ ن کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا، ہم کسی کی مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔

عبدالقادر گیلان کا کہنا تھا ٹیکس ملتا ہے تو لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہیے؟ ہمیں لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ ن نے اسے ختم کر دیا، آج ہمیں کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنا گراف بڑھانا ہے تو کچھ کرنا ہوگا، سرائیکی صوبہ بناؤ کریڈٹ تم لے لو، میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اسے جگہ نہیں ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button