کھیل

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے بھی الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے بیان میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، شواہد کے بنا بات کرنا قانونی جرم ہے،ایسے تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ جھوٹےالزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے بھی الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے فیصلے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

کپتان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے، ان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button