پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی میں نازیبا الفاظ، اپوزیشن رکن ثنا اللہ مستی خیل موجودہ سیشن کیلئے معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن رکن ثنا اللہ مستی خیل کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے سے متعلق نازیبا الفاظ پرموجودہ سیشن کیلئے معطل کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ثنا اللہ مستی خیل نے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے نازیبا الفاظ ادا کیے۔ اس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور حکومتی ارکان نے احتجاج کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کر دیے اور رولنگ دی کہ ایسی بات نہ کریں کہ مجھے آپ کا اسپیکر بند کرنا پڑے۔
اس کے علاوہ مستی خیل نے کہا کہ خواجہ آصف یہاں بات کرتے ہیں تو ہمیں رونا آتا ہے، آپ تو ایجنسیوں سے پیسے لے کر ایوان میں آتے رہے ہو۔بعدازاں اسپیکر چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے ثنا اللہ مستی خیل کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ثنا اللہ مستی کی معطلی کی تحریک پیش کی اور کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں، انہوں نے رولنگ دی کہ 2002 سے اس ایوان کا رکن ہوں کبھی اس طرح کے الفاظ مائیک پر ادا نہیں کیے گئے۔اسپیکر نے ثنا اللہ مستی خیل کو موجودہ سیشن کیلئے معطل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button