
غزہ :غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، حملوں میں مزید 24فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور دیر البلاح میں مہلک ہتھیاروں، ٹینکوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر کے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔
24 گھنٹوں کے دوران مزید24 شہادتیں ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد37ہزار431ہو گئی ہے جبکہ85ہزار 653افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ رفاہ میں10 لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف65 ہزار فلسطینی باقی بچے ہیں۔