پاکستانتازہ ترینتجارتدنیا

بھارت کیخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا: عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ بھارت کےخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 10 مئی کو نواز شریف نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچایا، بھارت کےخلاف پورا آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا۔صحافی کی جانب سے نواز شریف کی ٹوئٹ میں بھارت کا نام نہ لینے سے متعلق سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف اے بی سی ڈی ٹائپ کے تجزیہ کار نہیں ہیں، ان کے کام بولتے ہیں ، انہوں نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ابھی ہمارا ٹریلر دیکھا، فلم باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button