پاکستانتازہ ترین

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں درجنوں دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری اور امن و امان برقرار رکھنا ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، پولیس شہداء کے پیکجز کو بھی مزید بہتر کیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران بھی اپنی نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگاتے ہیں، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کو پکڑیں گے اور جس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہوگی اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اونٹنی کا مالک مقدمہ درج کرانے کے بجائے تصفیہ چاہ رہا تھا مگر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button