وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان کاسیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، نقصان کا ازالہ آئندہ سالوں میں بھی نہیں ہوسکے گا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے قومی ہنگامی سینٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی سندھ میں ہوئی، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور ادارے کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نظام کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو جو آلات درکار ہیں اس کے لیے صوبوں سے مل کر پلان ترتیب دیں گے۔