انٹرٹینمنٹ

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں زیرِ گردش

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
شریار صدیقی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور پرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے زندگی گلزار ہے، آسمانوں پہ لکھا، پہلی سی محبت اور کچھ ان کہی جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کی۔
وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی ہیں، مداحوں نے اسکرین پر انہیں اداکارہ مایا علی کے ساتھ خوب پسند کیا ہے اور مداح یہی چاہتے ہیں کہ شہریار منور اصل زندگی میں بھی مایا علی سے شادی کرلیں لیکن افواہیں اس کے برعکس ہیں۔
سوشل میڈیا کے معروف اور مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں ماہین صدیقی سے شادی کریں گے۔
پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید، دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے۔
اس خبر پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، کچھ مداح اس خبر پر حیران ہوئے جبکہ کچھ مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
چند مداحوں نے ماہین صدیقی اور گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کی شادی کی افواہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جو نومبر 2022 میں پھیلی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button