تازہ تریندنیا

14 سال پرانا الزام، بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلانے کی منظوری

سرینگر: بھارت میں ممتاز مصنفہ اروندھتی رائے کیخلاف انسداد دہشتگردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی صحافی و مصنفہ اروندھتی رائے اور ایک سابق کشمیری پروفیسر کے خلاف 14 برس قبل اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے جس پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔
مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے فاشسٹ فیصلے کیخلاف بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے کڑی تنقید کی جبکہ بی جے پی نے موقف اپنایا کہ ملکی سالمیت کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب دہ بنانا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں، انہیں معروف ادبی انعام بکر پرائز بھی مل چکا ہے، اروندھتی انسانی حقوق کی کارکن بھی ہیں، وہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سخت ناقد تصور ہوتی ہیں۔
عوامی دانشوروں کی ایک بڑی تعداد اس سخت قانون کے تحت بغیر کسی مقدمے کے کئی سالوں سے جیلوں میں بند ہے۔
یو اے پی اے کی دفعہ 13 کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی وکالت، حوصلہ افزائی یا اکسانے سے متعلق ہے اور اس کی سزا 7 سال تک قید ہے۔
اروندھتی رائے اور ڈاکٹر حسین کے خلاف ایف آئی آر اکتوبر 2010 میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ، نئی دہلی کی عدالت کے حکم کے بعد سشیل پنڈت کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی تھی، مقدمے کے دیگر دو ملزمان ، ایک بھارت مخالف کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی، اور دہلی یونیورسٹی کے لیکچرار سید عبدالرحمن گیلانی کی موت ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button