فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لاڈرہل فلوریڈا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر کینیڈا کیخلاف کم مارجن سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے رانڈ سے باہر کردیا ہے تاہم اب رسمی طور پر پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں حصہ لے رہا ہے۔
پاکستان: محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، حارث رف، محمد عامر
آئرلینڈ: اینڈی بالبرنی ، پال اسٹرلنگ (کپتان)، لورکن ٹکر (وکٹ کیپر)، ہیری ٹییکٹر ، کرٹس کیمپفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلینی، مارک ایڈیر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل، بین وائٹ
0 44 1 minute read