تازہ تریندنیا

جنگ زدہ غزہ میں ملبے کے ڈھیر پر فلسطینیوں کی نمازِ عید

غزہ کی پٹی کے مکین عید الاضحی کا پہلا دن اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں انسانی مصائب کے درمیان منارہے ہیں۔
اسرائیل کے بڑھتے مظالم کے باوجود غزہ کے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں، غزہ میں شہریوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے درمیان نماز عید اداکی۔


غزہ کے علاقے خان یونس میں نماز عید ادا کرنے والے محمود عبد الجواد نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عید پر قربانی کے جانور نہیں ہیں، اب ہم خود کو قربان کررہے ہیں، ہم اپنے جسموں کو قربان کررہے ہیں۔
گزشتہ روز یوم عرفہ کے موقع پر بھی فلسطینیوں نے اپنے بلند عزم کا اظہار کیا اور تباہ حال گلیوں سے گزرتے بچوں نے تکبیرات پڑھیں۔
یوم عرفہ پر غزہ میں نقل مکانی کے مراکز میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button