پاکستانتازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں عید کے دوسرے روز بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: عید کے پہلے روز موسم شدید گرم ہوگا جبکہ دوسرے روز پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے روز اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے روز بارشوں کا سلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ جائے گا۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشیں اس سال جون کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے، جون کے آخری تین دنوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
ملک میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاں میں سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button