پاکستانتازہ ترینعلاقائی

گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب سے اس کی روزی بھی چھینی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثر شخص کو اونٹ دوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ پولیس اصل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، شہری کو انصاف دیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، پولیس نے بااثر وڈیرے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button