اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹریز کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لئے تاریخی قدم اٹھایا اور ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کی کمی کرتے ہوئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔
وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلیف کا مقصد عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت مقابلے کے قابل بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے جبکہ اس سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان بھی ہے۔
ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے اس اعلان کی وجہ سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز جبکہ روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔ صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
0 50 1 minute read