تازہ تریندنیا

کویت’ عمارت میں آگ لگنے سے41 افراد جاں بحق’ مالک کی گرفتاری کا حکم

کویت: کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پیش آیا، المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے۔
کویتی حکام نے کہا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی جبکہ بتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر آگ لگنے کا سبب ہوسکتے ہیں ۔
کویتی وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button