پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں کے پاسپورٹ کے اجراء پر پابندی عائدکردی ہے۔
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والوں پرپاسپورٹ کے اجراء کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مراسلےکے مطابق بیرون ممالک پناہ حاصل کرنے والے افرادکوپاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ بیرون ممالک میں موجود جن پاکستانیوں نے پناہ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے یا وہ پہلے سے بیرون ممالک پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں، ان کو بھی پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا۔
مراسلے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور بین الاقوامی کمٹمنٹ کے تحت ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔