کھیل

بابر رو رہے، رضوان نےکھانا نہیں کھایا، ایسا کچھ نہیں ہوتا شاپنگ چل رہی ہوتی ہے: احمد شہزاد

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کی موجودہ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف حاصل نہ کرنے پر پاکستانی کھلاڑی بالخصوص بلے باز شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی بڑی ٹیم سے مقابلہ ہو اور پریشر بڑھے تو بابر اعظم اور محمد رضوان اسی طرح آؤٹ ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی نئے آنے والے کھلاڑی کی تربیت نہیں کی، دنیا میں نئے آنے والوں کو تیار کیا جاتا ہے لیکن یہاں پر نئے آنے والوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا گیا، اعظم خان اور صائم ایوب کے خلاف مہم چلوائی گئی، اپنا سارا ملبہ ان پر ڈالا جس کے بعد عوام ان پر تنقید کرتی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اس طرح کی خبریں یہ لوگ پھیلاتے ہیں کہ بابر اعظم رو رہے ہیں، رضوان نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا، شاداب کو چار دن سے نیند نہیں آرہی، ایسا کچھ نہیں ہوتا، شاپنگ چل رہی ہوتی ہے، ہم بھی اسی ٹیم سے منسلک رہ چکے ہیں، یہ سب چیزیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button