کھیل

پی ایس ایل 9; پشاور زلمی ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے

راولپنڈی: پشاور زلمی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 20ویں میچ میں 197 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ ایلکس ہیلز پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، کولن منرو بھی تیسرے اوور میں 15 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے۔
آغا سلمان نے 37 اور شاداب خان نے 80 رنز بنائے۔ جارڈن کاکس نے 26 اور اعظم خان 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کے سعید ایوب نے 2، سلمان ارشاد اور لوکی ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
اس وقت پشاور زلمی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 جیتے اور 2 ہارے، جب کہ ایک روز قبل پنڈی میں شیڈول میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ایک پوائنٹ ان کے حصے میں آیا، زلمی کے کل پوائنٹس کی تعداد 7 ہوگئی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 میں سے صرف 2 میچ جیتے، 3 ہارے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف 5 ہے اور وہ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔
پشاور زلمی: سعید ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button