پاکستانتازہ ترینکھیل

‘ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت ہو’، بھارتی فینز بھی پاکستان کیلئے دعاگو

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ فائنل کو اتوار کو سجے گا جس کیلئے متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانی اور بھارتی شائقین نے اپنی اپنی ٹیمز سے امیدیں لگالی البتہ چند بھارتی شائقین کی خواہش ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان فتح یاب رہے۔ گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی فین کا کہنا تھا کہ “ میں ہندوستانی ہوں مگر من کہتا ہے کہ پاکستان جیتے، ابھی بھارت میں بہت مشکل ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔دوران گفتگو بھارتی شائق نے پاکستان ٹیم کی جیت کیلئے دعا کی ، دوسری جانب پاکستانی شائقین شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی دھواں دار بولنگ سے توقعات لگاتے نظر آئے وہیں بھارتی شائقین پُراعتماد تھے اور انڈین اوپنر ابھیشک شرما کو تُرپ کا پتہ قرار دیا۔البتہ کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی اسپرٹ سے دوستی کے رشتے قائم ہونا چاہئیں، غیر ضروری متنازع معاملات سے دور رہنا چاہیے اور گیم پر فوکس ہونا چاہیے، چند فینز نے خواہش ظاہر کی کہ مقابلہ اچھا ہو، کانٹے کا ہو اور اچھی کرکٹ کی جیت ہو۔مزید برآں بہت سے کرکٹ فینز دیگر ملکوں سے دبئی پہنچیں ہیں تاکہ پاک بھارت فائنل ایکشن اسٹیڈیم میں دیکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button