وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف آل آؤٹ ہوئی۔ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے خلاف بھارت کا کم ترین اسکور ہے۔
اس سے قبل بھارت کا کم ترین اسکور 2012میں 9 وکٹ پر 133 رنز تھا۔
وزیراعظمنے بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے آج کرکٹ کے کھیل کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے ٹیم پاکستان کےلیے ہدف کے حصول کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔