دنیا

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا نے غزہ کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار 84 فلسطینی شہید جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 283 افراد شہید اور 814 زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ روز نصیرات میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کا نشانہ بنی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملوں میں 274 فلسطینی شہید اور 698 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button