پاکستانتازہ ترین

کراچی میں کتے کےکاٹنے کے واقعات میں اضافہ

کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کےکاٹےکےکیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

انچارج ریبیز کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں روزانہ کتے کے کاٹے کے 50 سے 60 نئےکیسز آرہے ہیں، سول اسپتال میں مئی میں کتے کے کاٹے کے 1594 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق کتے کے کاٹے کے زیادہ کیسز بلدیہ ٹاؤن، لیاری اور نارتھ کراچی سے آرہے ہیں جب کہ کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹرعرفان کے مطابق مئی میں جناح اسپتال میں کتے کے کاٹے کے 1171 ,پرانےاور 2731 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button