سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ طبعیت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا۔
حکام کے مطابق سندھ ریسکیو ایمبولینس نے اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچایا، اسد عمر کو کمر کے درد کے باعث انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں ریکسیو 1122 کی سروس نعمت سے کم نہیں ہے۔