پاکستانتازہ ترین

کے ایم سی نےکرایہ نہ دینے پرپیپر مارکیٹ کی درجنوں دکانیں سیل کر دیں

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے محکمہ اسٹیٹ نےکرایہ نہ دینے پر پیپر مارکیٹ کی درجنوں دکانیں سیل کر دیں۔

گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کے ایم سی محکمہ اسٹیٹ عمار خان نے بتایا کہ کے ایم سی کی 57 مارکیٹس میں 7 ہزار 500 سے زائد دکانیں ہیں، دکانوں کا کرایہ بڑھایا تو دکانداروں نےکرایہ دینا بندکر دیا۔

عمار خان نے کہا کہ ایک سال سے پیپر مارکیٹ کے دکاندار کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے جس پر میئر کراچی نے قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی، میئر کراچی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیپر مارکیٹ کی 41 دکانیں سیل کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے کے ایم سی کا ریونیو بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے، کے ایم سی کی دکانوں کا کرایہ اب بھی مارکیٹ ریٹ سے بہت کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button