ڈیلاس: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے جس کے بعد میچ سپر اوور پر چلا گیا۔
بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث روف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آوٹ ہوگئے۔
‘امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
امریکا: اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث ر