تازہ تریندنیا

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 16 جون کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا لہذا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحی 16 جون کو منائی جائے گی۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 7جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی۔ 15جون بروز ہفتہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا، جبکہ عید الاضحی اتوار 16جون کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی آفس میں 7 جون بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button