پاکستانتازہ ترین

حکومت کا رینجرز، ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹببلری (ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے جوانوں کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت بھی دے دی۔
وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پیاسکیل 2024 کی منظوری دے دی۔
نظرثانی بنیادی پیاسکیل 2024 کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سیزیادہ اضافہ 55 اعشاریہ 76 فیصد یا 31 ہزار 810 روپے تک بنے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا، تنخواہوں میں اضافہ پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، ایف سی نارتھ اور ایف سی ساتھ خیبر پختونخواہ،ایف سی نارتھ اور ایف سی ساتھ بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز، گلگت بلتستان اسکاٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لیے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button