پاکستانتازہ ترین

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا

حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔

نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button