پاکستانتازہ ترین

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فوری طور پر زلزلے کے مرکز اور شدت کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے تاہم شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ بہت کم تھا۔
شہریوں نے سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا ہے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اورگہرائی 22 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button