پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا: اعتزاز احسن کی پیش گوئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ انسان کونرم مزاج ہوناچاہیے یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہ جج پی ٹی آئی کے نہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button