پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی لیاقت باغ احتجاج ،علی امین گنڈا پور کے داخلے پر پابندی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لیاقت باغ میں تحریک انصاف کا احتجاج کا معاملہ، پنجاب حکومت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے لیے صوبہ میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ احتجاج نہیں کرسکیں گے۔صوبائی حکومت کے مطابق کسی کو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، دوسری جانب وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے پورے قافلے کیساتھ راولپنڈی احتجاج کے لئے آنے کا پلان بنا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button