دلچسپدنیا

بھارت: بال کھانے کی عادی خاتون کے پیٹ سے ڈاکٹرز نے ڈھائی کلو بال نکال دیے

بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹروں نے حمل کے دوران بال کھانے کی عادی خاتون کے پیٹ سے ڈھائی کلو بال نکال لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے چتراکوٹ کی رہائشی 25 سالہ خاتون حاملہ ہونے کے بعد بال کھانے کی عجیب عادت میں مبتلا ہوگئی تھی،خاتون اپنے بالوں کے ساتھ ساتھ آس پاس موجود دوسرے افراد کے بال بھی کھاتی تھی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد خاتون نے بال کھانا تو بند کردیا لیکن اس کے پیٹ میں درد رہنے لگا، درد کی شدت کی وجہ سے خاتون کچھ کھا بھی نہیں سکتی تھی جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے لیکن خاتون کو دی گئی دوائیاں بھی بے سود رہیں۔
بعد ازاں خاتون کو چتراکوٹ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز پیٹ میں درد کی اصل وجہ جان کر حیران رہ گئے۔
ڈاکٹرز نے خاتون کے اہل خانہ کو بتایا کہ بال کھانے کی عادت کی وجہ سے خاتون کا معدہ بالوں کے گچھے سے مکمل طور پر بھر چکا ہے، ایسی حالت میں خاتون کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی، اس کے بعد خاتون کی سرجری کی گئی اور تقریبا 45 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد پیٹ سے تقریبا ڈھائی کلو وزنی بالوں کا ایک گچھا نکال لیا گیا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون Trichophagia نامی ایک نایاب طبی بیماری میں مبتلا تھی جس میں کوئی بھی شخص بالوں کو کھانے ، چبانے یا چوسنے لگ جاتا ہے ، یہ ایک سنگین حالت ہے جو صحت کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button