انتخاباتاہم خبرپاکستانتازہ ترین

نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

لاہور: پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کے انتخاب کے معاملے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی جو کہ چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ کی جانب سے جاری ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں اس طرح میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی، جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button