شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔