دنیا

رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانےکیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملے نے اسرائیل کا گھناؤنا چہرہ واضح کردیا ہے۔

ترک صدر نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا قاتلانہ ٹولہ اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے قتل عام کررہا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی قوتوں کے خلاف جنگ ہار چکے ہیں، ہم عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو بھی ہٹلر اور ان دیگر حکمرانوں کی طرح ملامت کرکے یاد کیا جائےگا جن کی وہ پیروی کر رہے ہیں.

یاد رہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے کیمپ پر کل رات بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button