پاکستانتازہ ترین

مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے سید پور ولیج رینج میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانےکی کوششوں کا حصہ ہیں، فائر فائٹرز کی مزید ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ہیلی کاپٹر بھجوانے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ جس قدر ہوسکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button