پاکستانتازہ ترین

ملک میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود شارٹ فال ختم نہ ہو سکا

ملک میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود شارٹ فال ختم نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 500 ، رسد 19 ہزار 500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔

ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال ہے ، سولر انرجی، بجلی مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں روز 22 فی صد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ سال انہی دنوں بجلی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ زیادہ تھی، گزشتہ سال بجلی کی طلب روز 28 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی تھی۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لیسکو میں اس وقت لوڈشیڈنگ صرف ہائی لاسز فیڈرز پر ہو رہی ہے ، دیگر کمپنیوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق کے پی اور سندھ کے زیادہ چوری والے علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button