دنیا

غزہ: 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی تعداد 36 ہزار سے متجاوز

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز گرگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 36 ہزار 56 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 81 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

گزشتہ شب غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے اور اس کے بعد لگنے والی آگ سے 45 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 23 خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے ظلم و ستم جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے آفس فار دی کوآرڈینیشن آن ہیومینیٹیریئن افیئرز (او سی ایچ اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں 489 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 117 بچے بھی شامل ہیں۔

مغربی کنارے میں اسی عرصے کے دوران 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں 790 بچے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button