ٹانک:ٹانگ میں وین کھائی میں گرنے سے 3خواتین جاں بحق، 7زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق واقعہ نواحی گاں لروازا میں پیش آیا ، جہاں بریک فیل ہونے سے وین کھائی میں گر گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی اورخواتین شامل ہیں، جبکہ7 خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان منگنی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہا تھا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔
0 61 Less than a minute