پاکستانتازہ ترین

پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی احتجاج روکنے کے لیے اسلام آباد پولیس کی نفری ڈی چوک پہنچ گئی، ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شہازیب بھی ڈی چوک میں موجود ہیں۔ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر اہلکار ڈی چوک میں موجود ہیں، اسلام آباد پولیس ایکسپریس چوک سے چائنہ چوک تک پیدل مارچ کرے گی، مارچ میں اسلام پولیس کے 1400 افسران و اہلکار شامل ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین کو روکنے کیلئے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے، کنٹینرز زیرو پوائنٹ سری نگر ہائی وے پر پہنچائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button