کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن آسانی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا۔
یہ نئی اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورژن 2.24.11.13 میں کی گئی۔
اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے اور نفسیاتی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار واٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نیا فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ اس آپشن کا انتخاب کریں تاکہ بغیر پڑھے پیغامات کی گنتی کو خودبخود ختم کیا جاسکے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین جتنی بار واٹس ایپ کھولیں گے اتنی بار بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن صفر ہوجائیں گے۔
0 101 1 minute read