پاکستانتجارت

نان فائلرز کی 9 ہزار سے زیادہ سمز بند کردی گئیں: ایف بی آر

اسلام آباد:فیڈرل بیورو آف ریوینیو (ایف بی آر)کے ترجمان کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی 9ہزار سے زیادہ سمز بندکردی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بندکرنے کے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہیکہ پی ٹی اے نے خود کو سمز بند کرنے کے مسئلے سے علیحدہ کرلیا ہے، پی ٹی اے کا مقف ہے اس کے پاس سم بندکرنے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں۔
خیال رہیکہ گزشتہ روز بھی نان فائلرز کی 3ہزار 500سمز بند کی گئی تھیں۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ 2ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے تقریبا 3500سمزبلاک کی گئیں تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمز فوری بحال ہوں گی۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا تھا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button