پاکستانجرائمعلاقائی

جڑانوالہ؛ وزیراعلی کا مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلی نے متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔
سارہ احمد کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ مبینہ تشدد کا شکار بچے اور لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button