پاکستانتازہ ترین

علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کردیا۔ علامہ راغب نعیمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز دوسری بار اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے اور ان کے علاوہ کونسل کے دیگر 11 ارکان بھی ریٹائر ہو گئے۔ کونسل کے دیگر ارکان کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ ، پیر ابوالحسن محمد شاہ، محمد حسن حسیب الرحمن، مولانا حامد الحق حقانی، علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیرزادہ جندی امین، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ۔ شامل تھے. اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین کا تقرر صدر 3 سال کے لیے کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button