بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے کچھ صارفین کے استعمال کے لیے 60منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا آپشن آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ ٹِک ٹاک کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام یوٹیوب سمیت دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔
اس پائلٹ فیچر کی عوامی سطح پر نشاندہی سب سے پہلے سوشل میڈیا تجزیہ کار میٹ نیوارا نے کی۔ بعد ازاں ٹِک ٹاک نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ پر اس فیچر کی تصدیق کی۔
تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ اپ ڈیٹ کن خطوں میں دستیاب ہوگی اور آیا اس وقت یہ فیچر دیگر صارفین کی رسائی میں بھی ہے یا نہیں۔
کمپنی کے مطابق پلیٹ فارم فی الحال اس فیچر کو وسیع پیمانے پر جاری کرنے کا فوری کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے اس فیچر کا متعارف کرایا جانا اس کی کم ہوتی نمو کو بڑھانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
جب یہ فیچر پہلی بار لانچ کیا گیا تھا تب کونٹینٹ بنانے والے صرف 60 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کر سکتے تھے۔ بعد ازاں اس حد کو تمام صارفین کے لیے بڑھا کر 10 منٹ تک جبکہ کچھ تخلیق کاروں کے لیے 15 منٹ تک لے جایا گیا۔
ٹِک ٹاک کے حریف پلیٹ فارم انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس میں اتنے ہی دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
0 95 1 minute read